ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجن کے جانشین کےلئے ایک درجن سے زیادہ ناموں پر قیاس آرائیاں تیز

راجن کے جانشین کےلئے ایک درجن سے زیادہ ناموں پر قیاس آرائیاں تیز

Mon, 20 Jun 2016 01:19:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی19جون (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) ریزرو بینک گورنر رگھو رام راجن کا جانشین کون ہوگا، اس کو لے کر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔راجن کے جانشین کےلئے ریزرو بینک کے ڈپٹی گورنر ارجت پٹیل، سابق کیگ ونود رائے سے لے کر بی آئی سربراہ اردھت بھٹاچاریہ کے نام بحث میں ہیں۔تاہم راجن کا جانشین کون ہوگا اس کو لے کر سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔راجن نے کل سب کو حیران کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کی دوسری مدت لینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔وزیر خزانہ ار جیٹلی نے اس کے بعد کہا تھا کہ ان کے جانشین کا اعلان جلد کیا جائے گا۔جن ناموں پر قیاس آرائیاں چل رہی ہیں ان میں پٹیل کو ریزرو بینک میں مہنگائی کے محاذپرراجن کا لیفٹیننٹ کہا جاتا ہے۔وہیں بی آئی صدر کے طور میں بھٹاچاریہ کی مدت بھی ستمبر میں ختم ہو رہی ہے۔اسی ماہ راجن کی بھی مدت مکمل ہو رہی ہے۔سابق کنٹرولراورآڈیٹرجنرل(کیگ)رائے کو2جی گھوٹالہ کھولنے والاسمجھاجاتاہے۔اس وقت وہ نو تشکیل بینک بورڈ بیوروکے سربراہ ہیں، جو حکومت کو عوامی علاقے کے بینکوں میں تقرری کے علاوہ بینکنگ سدھاراے کے بارے میں مشورہ دے گا۔اہم اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم، عالمی بینک کے چیف اکانومسٹ کوشک باسو، آمدنی سیکرٹری شکنتکانت داس، وزیر خزانہ کے سابق مشیر پارتھ سارتھی شوم، برکس بینک کے سربراہ کے وی کامت اور سیبی کے چیئرمین سنہا کا نام بھی بحث میں ہے۔راجن کی طرح سنہا کو سابق یو پی اے حکومت کے دور میں سیبی کاچیئرمین بنایا گیا تھا اور این ڈی اے حکومت نے اس سال انہےں توسیع دی تھی۔


Share: